ایشیاء کپ کو ہندوستان سے منتقل کرنے پاکستان کا مطالبہ

کراچی ۔ 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج نومبر میں منعقد شدنی انڈر19 ایشیاء کپ کو سیکوریٹی خدشات کے تناظر میں ہندوستان سے کسی دوسرے مقام منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی نے کہا ہیکہ ہفتہ کو کولمبو میں منعقد شدنی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا اور مطالبہ کیا جائے گا کہ ہندوستان اور پاکستان سے باہر اس ٹورنمنٹ کو منعقد کیا جائے گا۔ ہند۔پا ک سرحدی کشیدگیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ایک عرصہ سے کرکٹ روابط منقطع ہیں۔