ایشیاء شٹل جونیئر چمپئین شپ کا خطاب ہندوستان کی لکشیاسین کے نام معنون

نئی دہلی ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ابھرتی ہوئی شٹل کھلاڑی لکشیاسین نے آج ایشیاء جونیر چمپئین شپ کا خطاب اپنے سرکرلیا ۔ یہ تیسری ہندوستانی کھلاڑی ہے جس نے گولڈ کا تمغہ حاصل کیا ۔ جکارتہ میں کھیلے گئے اس میاچ میں لکشیا سین نے تھائی لینڈ کی وٹڈسارن کو ہراکر حاصل کیا ۔ ریاست اترکھنڈ سے تعلق رکھنے والی لکشیاسین چھٹویں کھلاڑی ہے جو اس مقابلہ سے پہلے اپنے میاچ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا ۔ 21-19 ، 21-18 کے اسکور سے اس نے اپنے 46 ویں منٹ میں وٹڈ سارن کو شکست دے دی ۔ اپنی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکشیاسین نے بیان دیا کہ وہ اس جیت سے بہت ہی خوش ہے اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے اور میں پہلے انفرادی کوشش کو ٹیم پر ترجیح دیتی ہوں ۔ یہ ایک طویل ٹورنمنٹ رہا ہے اور ہر میاچ کی جیت نے ان کے کھیل کو نکھارا ہے اور جب جب بھی میں خوشی خوشی سے کھیلتی ہوں اور اُسی وقت جیت سے سرشار ہوتی ہوں ۔ اس سے قبل یہ قابل فخر ٹائیٹل 1965 ء میں مرحوم گوتم ٹھکر اور 2012 ء میں سلور مڈلسٹ پی وی سدھو نے یہ خطاب جیتا تھا ۔بیٹمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا نے آج نوجوان کھلاڑی لکشیا سین کو ان کے ایشین جونیئر چمپئین شپ جکارتہ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ روپئے نقد رقم انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔