ایشٹن ٹرنر5 مرتبہ صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین

نئی دہلی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹر ایشٹن ٹرنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل پانچ مرتبہ صفر پر آوٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ وہ آئی پی ایل میں 3 مرتبہ جبکہ فروری میں ہندوستان اور بگ بیش ٹی ٹوئنٹی میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف صفر کی خفت کا شکار ہوئے۔یادرہے کہ ہندوستان کے خلاف حالیہ منعقدہ ونڈے سیریز میں انہوں نے شاندار مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم کی کامیابی اہم رول ادا کیا تھا۔