ابوظبی۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین کپ فٹبال ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے شکست دے کر قطرکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ یکم فروری کو ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔ یاد رہے کہ ایشین فٹبال کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں قطر نے متحدہ عرب امارات کو 4-0 سے ہرا فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا یکم فروری کو جاپان سے مقابلہ ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں ایران کو 3-0سے مات دی تھی۔