ایڈیلیڈ۔ 4ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشز کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں انگلش کر کٹ ٹیم مشکلات کا شکارہوگئی ۔ میزبان آسٹریلیا نے شین مارش کی شاندار سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز8وکٹوں کے نقصان پر442رنز پر ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش 15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے126رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں ٹیم پین57، پٹ کمنز44،ہینڈز کومب36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،جواب میں انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر29رنز بنا لیے ہیں،ا سٹون مین 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے، الیسٹر کک 11 اوروینس بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں،انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 413رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔میچ کے دوسرے روزبارش کی وجہ سے میچ کو قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ایشز کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنے پہلے دن کے اسکور 4وکٹوں کے نقصان پر209رنز اننگز کا آغاز کیا تو ہینڈزکومب 36 اور مارش 20 رنز کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی ہینڈز کومب36رنز پرا سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈلیو آوٹ ہو گئے۔نئے آنے والے کھلاڑی ٹم پین نے شین مارش کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کیلیے85رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور294رنز تک پہنچا دیا،ٹم پین57رنز بنا کر اوورٹن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے کھلاڑی مچل اسٹارک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور6رنز بنا کراسٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔پٹ کممنز اور شین مارش نے آٹھویں وکٹ کیلیے99رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کاا سکور410رنز تک پہنچادیا۔ پٹ کمنز44رنز بنا کر اوورٹن کی گیندپرکیچ آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر442رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش نے شاندار سنچری اسکور کی۔شین مارش نے 231گیندوں پر15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے126رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔