ایشانت کے مزید معائنے متوقع : جیو

ساوتھپٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف رواں تیسرے ٹسٹ میں شرکت سے محروم رہنے والے ہندوستانی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر ایشانت شرما کے متعلق ہندوستانی ٹیم کے بولنگ کوچ جیو ڈیوس نے کہا ہیکہ فاسٹ بولر کے مزید معائنے متوقع ہیں اور آئندہ دنوں میں ان کا کافی احتیاط کے ساتھ معائنہ کیا جائے گا۔ لارڈس ٹسٹ میں ٹیم کو تاریخ ساز کامیابی دلوانے کے بعد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے جانے والے ایشانت شرما پیر میں تکلیف کے باعث تیسرے ٹسٹ میں شرکت سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں کوچ کا کہنا ہیکہ چوتھے ٹسٹ کے آغاز میں ہنوز 11 دن کا وقت باقی ہے اور اس عرصہ میں ہم فاسٹ بولر کا کافی قریبی مشاہدہ کررہے ہیں۔