ایس کے بائیکس کے ملک میں 250 سیکل اسٹورس

آندھرا پردیش میں نئے Gang بائسیکل متعارف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بائسیکل تیار کرنے والی کمپنی ایس کے بائیکس پرائیوٹ لمٹیڈ اس کے ریٹل ڈیویژن ایس کے مارٹ پرائیوٹ لمٹیڈ کے ساتھ سارے ملک میں 250 شاندار بائسیکل اسٹورس کا آغاز کرے گی ۔ اس سال 20 تا 25 اور آئندہ سال 200 اسٹورس کا آغاز کیا جائے گا ۔ سچن لاکرا ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اور راجیش کپور ڈائرکٹر مارکیٹنگ نے یہ بات بتائی ۔ کمپنی آئندہ دو سالوں میں لدھیانہ ، پنجاب میں دو مینو فیاکچرنگ یونٹ قائم کرتے ہوئے اس کی پیداواری صلاحیت کو سالانہ 20 لاکھ بائسیکل تک بڑھائے گی ۔ کمپنی کی موجودہ پیداوار 9 لاکھ بائسیکل سالانہ ہے ۔ کمپنی آندھرا پردیش میں Gang بائسیکل کے نام سے سو نئے ماڈلس کو متعارف کروائے گی ۔ جو کہ مختلف رنگوں میں ہوں گے ۔ ان کی قیمتیں 2500 تا 8000 ہوں گی ۔ ان بائسیکلوں میں پاور بریکس ، ٹویٹڈ اپوکس ، الائے کلچ ، الائے ریمس ، ڈسک بریکس ہوں گے ۔ یہ نئے بائسیکلس آندھرا پردیش کے ڈسٹری بیوٹرس راجانک سیکل ایجنسی پر دستیاب رہیں گی ۔۔