میدک۔19ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتظامیہ نظام دکن شوگرس لمٹیڈ میدک بودھن ‘ مٹ پلی نے اپنے ملازمین اور ورکرس کی تنخواہوں سے ’’ ایملائیز پراویڈنٹ فنڈس ‘‘ منہا تو کررہے ہیں لیکن اس رقم کو کھاتے میں جمع نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ مزدور سنگھ کے جنرل سکریٹری مسٹر مختار احمد خان نے کہا کہ انتظامیہ گذشتہ 6ماہ سے ای پی ایف رقم کھاتے میں جمع ہو نہیں پارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو لیکر انہوں نے حیدرآباد پہنچ کر ابھیشیک رنجن پی ایف کمشنر ریجنل سے تحریری شکایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے اپنی شکایت میں انتظامیہ این ڈی ایس ایل کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کمشنر پی ایف نے انتظامیہ سے بات چیت کر کے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ آخر میں جناب مختار احمد خان نے بتایا کہ جب سے این ایس ایف ۔ این ڈی ایس ایل میں تبدیل ہوگئی ملازمین اور ورکرس کو تنخواہوں کی ادائیگی میں ہمیشہ سے تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکرس گذشتہ دو ماہ تنخواہ سے محروم ہیں ۔ علاوہ ازیں تاحال بونس کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی ۔