ایس پی نظام آباد کے تبادلے کا امکان

نظام آباد:10؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظا م آباد ڈاکٹر ترون جوشی کے تبادلہ کی افواہیں سرگرم ہے واضح رہے کہ برسراقتدار جماعت کے قائدین انتخابات کے بعد سے ہی مسٹر ترون جوشی کے تبادلہ کیلئے کوشاں تھے۔ ترون جوشی کو حیدرآباد سٹی کرائم اے سی بی کی حیثیت سے تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ نلگنڈہ کی اڈیشنل ایس پی راما راجیشوری کو ترقی پر ایس پی نظام آباد کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر ترون جوشی گذشتہ سال اکتوبر میں نظام آباد ایس پی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا تھا اپنے جائزہ کے حاصل کے بعد انہوں نے ضلع میں امن و امان کی برقراری اور پرُ امن انتخابات کے انعقاد کیلئے انتھک کوشش کی تھی۔ضمنی انتخابات کے بعد مسٹر ڈاکٹر ترون جوشی کے تبادلہ کے امکانات نظر آرہے ہیں۔