نظام آباد:14؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظام آبادڈاکٹر ترون جوشی اپنے تبادلہ کیلئے ڈی جی پی انوراگ شرما سے خواہش کرتے ہوئے رخصت حاصل کرلی۔ گذشتہ چند دنوں سے ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی ایس پی نظام آباد کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ 12؍ اگست کے روز 43 سب انسپکٹر کا بڑے پیمانے پر تبادلہ کیا گیا تھا جس پر ضلع کے اراکین اسمبلی اور ضلع کے وزیر نے ان تبادلوں کے خلاف ڈی جی پی انوراگ شرما سے شکایت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے ذریعہ ڈی جی پی پر دبائو ڈالا گیا تھا جس پر ڈی جی پی نے رینج آئی جی راجیندر ناتھ ریڈی کو فوری ان تبادلوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی اور انہوں نے ایس پی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو معطل کردیا تھا اس کے بعد سے ڈاکٹر ترون جوشی اپنے تبادلہ کیلئے ڈی جی پی انوراگ شرما سے گذارش کی تھی لیکن ڈی جی پی نے اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے ضلع کے اراکین اسمبلی اور ضلع کے وزیر ڈاکٹر ترون جوشی کے تبادلہ کیلئے کوشاں تھے ۔ گنیش وسرجن اور ضمنی انتخابات کے بعد اس بارے میں فیصلہ کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ضلع میں گنیش نمرجن کے پرُ امن اختتام کے بعد ڈاکٹر ترون جوشی نے شخصی وجوہات کی بناء پر رخصت حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ ان کے تبادلوں کے افواہوں کے پیش نظر ان کا رخصت حاصل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر ترون جوشی کی جگہ ورنگل اربن ایس پی وینکٹیشور رائویا اڈیشنل ایس پی نلگنڈہ راما راجیشوری کو ایس پی نظام آباد کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ضمنی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی برخواستگی کے بعد تلنگانہ ریاست میں آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے قوی امکانات ہیں۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے محکمہ ایس بی میں بڑے پیمانے پر اسپیشل برانچ سے وابستہ تبادلہ کیا ہے ۔