ایس پی حکومت کے آج تین سال

لکھنو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الزامات اور جوابی دعوؤں کے ماحول میں اکھلیش یادو زیر قیادت ایس پی حکومت جو 2012ء کے اتر پردیش اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی کی جگہ برسراقتدار آئی، اتوار کو اقتدار کے تین سال مکمل کرلے گی۔ جہاں برسراقتدار ایس پی کا ادعا ہے کہ گزشتہ تین سال شاندار اور تاریخی رہے، وہیں اپوزیشن نے اس پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ترقی کی سمت بڑھنے کی بجائے یہ ریاست تباہی کی سمت چل پڑی اور یہ حکومت ایک نشان تک حاصل کرنے کے قابل نہیں ہے۔