حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سونی پکچرس نیٹ ورک ایس پی این انڈیا نے آج اس کی علاقائی VIVO آئی پی ایل 2016 مہم کا آغاز کیا ۔ ایگزیکٹیو نائب صدر و بزنس ہیڈ اسپورٹس کلسٹر ایس پی این انڈیا کے پرسنا کرشنن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے سال سونی علاقائی نیٹ ورک کے تئیں بہتر ردعمل سامنے آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس بی این مقامی علاقائی فیڈ میں VIVO آئی پی ایل میاچس کا براڈ کاسٹ کرے گی جب کہ آندھرا پردیش کے تین اور تلنگانہ کے دو شہروں میں براڈ کاسٹ ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ VIVO آئی پی ایل مہم کا ایک انڈیا ہیپی ورلڈ کے نظریہ کے تحت آغاز کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ انگریزی فیڈ سونی ای ایس پی این اور سونی ای ایس پی این ایچ ڈی چینلس پر دستیاب رہے گا ۔ جب کہ ہندی فیڈ میاکس ، سونی سکس اور سونی سکس ایچ ڈی جب کہ ٹامل تلگو اور بنگالی زبان فیڈ سونی پر دستیاب رہے گا ۔۔