کریم نگر ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیچرس شعبہ تعلیم کو درپیش دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے جاریہ ماہ کی 27 تاریخ کو اندرا پارک حیدرآباد پر منظم کئے جانے والے مہادھرنا اردو پوسٹر کی ایس ٹی یو ریاستی جنرل سکریٹری جی سدانند گوڑ نے رسم اجراء انجام دی ۔ انہوں نے مقامی اردو گرلز ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مسائل پر کئے جارہے میگا دھرنا میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا جائے ۔ اس پروگرام میں ضلع سنگھم صدر سکریٹری کے رمیش کے رویندر چاری ریاستی اسوسی ایشن صدر پربھاکر راؤ ریاستی نائب صدر پی آر سرینواس ریاستی سکریٹری نارائن سوامی ، سرور لطیف ، حبیب الرحمن ، موسی خان ، معز ، سریدھر اشوک راو وغیرہ شریک تھے ۔