ایس مارٹ دسہرہ، دیوالی بمپر ڈرا کے ونر کا اعلان

حیدرآباد ۔ 22 نومبر (پریس نوٹ) شہر کے ممتاز شوروم ایس مارٹ نے دسہرہ اور دیوالی تہواروں کیلئے بمپر ڈرا نکالا۔ ٹالی ووڈ ہیرو اکینینی ناگرجنا کے فرزند اسٹار لیٹ اکھل اکینینی نے اس بمپر ڈرا میں شرکت کی اور انعام یافتگان کا اعلان کیا۔ ایس مارٹ کی سی ای او نیلیما، منیجنگ ڈائرکٹر روی کمار نے ملازمین کے ساتھ شرکت کی۔ ایس مارٹ راما کرشنا ٹیلی ٹرانکس، جو الیکٹرانکس اور وہائیٹ گوڈ سیگمنٹ میں معروف نام ہے کا یونٹ ہے۔ ایس مارٹ نے الیکٹرانکس، موبائیلس اور ہوم اپلائنسیس زمروں میں اس کی اختراعی پیشکشوں کے ساتھ ریٹیل لینڈ اسکیپ کو تبدیل کیا ہے۔ اس کو الیکٹرانک ریٹیل سیگمنٹ میں پاور برانڈس رائزنگ اسٹارس سے نوازا گیا ہے۔ ہمہ منزلہ آؤٹ لیٹ اور بہت ہی بڑی شاپنگ جگہ ، 5,000 سے زیادہ پراڈکٹس اور 200 سے زیادہ برانڈس کے ساتھ ایس مارٹ اے پی اور تلنگانہ میں بہترین الیکٹرانک اسٹورس میں سرفہرست سوپر اسٹورس ہوگا۔ ایس مارٹ ہر فرد کیلئے ہر وقت بہت بڑے شاپنگ تجربہ کا یقین رکھتا ہے۔