نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص ہندو دھرم دوبارہ قبول کرنے کے بعد بھی خود کو درج فہرست ذاتوں میں شامل کرسکتا ہے۔ بشرطیکہ اسے اس کی بات کے دوسرے افراد تسلیم کرلیں اور وہ ثابت کردیں کہ یا تو وہ یا اس کے ابا و اجداد تبدیلیٔ مذہب سے پہلے اسی ذات سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پورے غوروخوض کے بعد یہ رائے ہیکہ کسی شخص کو بحیثیت ایس سی اپنا حق حاصل کرنے کیلئے 3 باتیں ثابت کرنا ضروری ہے۔ ایک یہ کہ اس ذات سے وابستگی کا وہ واضح صداقت نامہ پیش کرے۔ دوسری یہ کہ اپنے آبائی مذہب کو دوبارہ قبول کرنے کے سلسلہ میں وہ ثابت کرکے کہ اس کے ابا و اجداد اسی مذہب سے وابستہ تھے۔ تیسری بات یہ کہ اس کے پریس کئے ہوئے ثبوت کو اس کی برادری والے تسلیم کرلیں۔