ایس سی کمیونٹی ہال پر غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کا مطالبہ

کلواکرتی ۔ 22۔ جنوری : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) : کلواکرتی ایس سی کمیونٹی ہال پر ناجائز قبضے کو برخاست کرنے اس کمیونٹی کے ذمہ داران نے آج ایم آر او کے منجولا کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اس قبضے کو برخاست کیا جائے ۔ واضح ہو کہ 8 ماہ قبل تعمیر شدہ کمیونٹی ہال میں بالیا نامی شخص رہ رہا ہے جس کو بار بار یہاں سے چلے جانے کے لیے کہنے کے باوجود وہ شخص اس ہال کو خالی نہیں کررہا ہے جب کے چند دن قبل کمیونٹی کے بڑے حضرات کو بلواکر اس شخص کو سمجھابجھا کر ہال خالی کرنے کو کہا گیا تھا جس پر بالیا نے 15 دن کا وقت مانگا تھا جو کہ 15 گزر کر 20 دن ہوگئے ہیں اس کے باوجود اب یہ شخص لڑائی جھگڑا کرنے پر آرہا ہے ۔ جس کے لیے اس کمیونٹی کے حضرات نے آج مقامی ایم آر او کے منجولا سے مل کر انہیں ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ہال کو خالی کرواکر کمیونٹی کے حوالے کریں جس میں کمیونٹی کے حضرات ایک سیوا سمیتی بناکر اس میں کمیونٹی کے افراد کے لیے کئی ایک ترقیاتی پروگرامس رکھنے کا ارادہ ظاہر کررہے ہیں ۔ یم آر او نے انہیں تیقن دیا کہ جلد سے جلد اس شخص کا تخلیہ کروا کر اس ہال کے کمیونٹی کے افراد کے حوالے کیا جائے گا ۔ اس موقع پر چیرمین کمیٹی ڈی بھاسکر ، ڈی سری سیلم ، ڈی ملیش ، ڈی لنگم ، پی بالراج ، لنگیا ، سرینو ، گنیش و دیگر موجود تھے ۔۔