ایس سی ؍ایس ٹی ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی ،3اگست (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے سپریم کورٹ کے ایک حکم سے کمزور ہوئے درج فہرست ذاتوں /قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون کو اسکی سابقہ شکل میں بحال کرنے کیلئے اس میں ضروری ترمیم کیلئے بل لوک سبھا میں پیش کردیا۔سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر تھاورچند گہلوٹ نے ایوان میں ایس سی،ایس ٹی پر مظالم کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا۔