ایس سی، ایس ٹیز کے مسائل کی یکسوئی کے اقدامات

کریم نگر میں شیڈول طبقات محکمہ بہبود کے اجلاس سے کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر۔/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ایس سی، ایس ٹی کو درپیش مسائل کی یکسوئی کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس بات کا اظہار ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کیا۔ وہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں شیڈول طبقات محکمہ بہبود کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے ویجلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سیز اور ایس ٹیز کے اراضیات کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان پر ہورہی ظلم و زیادتی اور حملوں سے متعلق مقدمات کے فوری طور پر اندراج کیلئے توجہ دی جائے گی اور درج شدہ مقدمات کی فوری یکسوئی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ سبھی مستحق خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری دی جائے گی۔ ایس سیز ، ایس ٹیز کی زمینات سے متعلق پٹہ جات پاس بکس بھی حوالے کئے جائیں گے۔ ایس سیز ، ایس ٹیز جو نہیں ہیں لیکن غیر مجاز طور پر اسنادات حاصل کرلینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بینکوں میں قرضوں کی منظوری کے اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے۔ کسانوں کی خودکشی، گرمی کی شدت سے فوت شدہ افراد کے خاندان کو حکومت کی جانب سے مالی امداد معاوضہ دیا جائے گا اور اس موقع پر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سیز ، ایس ٹیز کے خلاف ہوئی ناانصافی سے متعلق مقدمات کو درج کرکے انہیں پریشان کرنے والے بدمعاشوں پر روڈی شیٹ مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو آفیسر بھکتا نائیک، کریم نگر حضور آباد، ریونیو ڈیویژن آفیسرس ایس آنند کمار اور ضلع شیڈول طبقہ ویلفیر افیسر ایس بالا و دیگر اعلیٰ عہدیداران وغیرہ شریک تھے۔