حیدرآباد۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب ایس بی ایچ کے کھلاڑی ذکی رضا پر تین مقابلوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے جیسا کہ 3مارچ کو جمخانہ میدان میں ایس ٹی آر کے خلاف جو مقابلہ ہوا تھا اس مقابلہ میں مذکورہ کھلاڑی نے ریفری کی توہین کرنے کے علاوہ انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جو کہ ضبط تحریر میں نہیں لائی جاسکتی لہذا تلنگانہ کمیٹی نے ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آئندہ تین مقابلوں میں انہیں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔