اوٹکور /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) SBH اوٹکور پر مسٹر راما کرشنا ایس بی ایچ منیجر اوٹکور نے یوم جمہویرہ ہند پر قومی پرچم کو الٹا لہرایا تھا ۔ جھنڈا بلندی پر جانے کے بعد دیکھا گیا تھا کہ الٹا ہے ۔ تقریب میں حصہ لینے والے سیاسی قائدین نے غم و غصہ پر ایس بی ایچ منیجر راما کرشنا نے معافی مانگ کر نیچے اتارا پھر صحیح طریقہ سے دوبارہ جھنڈے کو لہرایا ۔