حیدرآباد ۔ 15؍ ڈسمبر (راست) سید محمد معشوق چاریٹیبل ٹرسٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام گول چمن نور خان بازار میں منعقدہ فٹبال ٹورنمنٹ میں ایس ایم بیگم بازار کی ٹیم نے سید محمد معشوق چاریٹیبل ٹرسٹ کی ٹیم کو 5-1 گول کے فرق سے شکست دی ۔ ریفری کے فرائض اے رحیم خان نے انجام دیئے ۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنمنٹ 7 سال تا 15سال کے بچوں کے درمیان منعقدکروایا گیا تھا ۔ اور اس ٹورنمنٹ کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ان ہی کھلاڑیوں کو حصہ لینے کا موقع دیا گیا جو پنجوقتہ نمازوں کے پابندی کرتے ہیں اور بعد نماز فجر فٹبال کھیلتے ہیں ۔