ایس ایس طلبہ کو مفت نتائج حاصل کرنے کی سہولت

ظہیرآباد۔/14مئی، ( ذریعہ ای میل ) آئیڈیل یوتھ موومنٹ
IYM یونٹ ظہیرآباد کے جنرل سکریٹری جناب محمد عبدالرؤف نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ظہیرآباد میں انفارمیشن اینڈ گائیڈنس سنٹر (IGC) روبرو مسلم شادی خانہ لطیف روڈ ظہیرآباد پر قائم کیا گیا ہے۔ طلبہ ایس ایس سی نتائج کی کاپی مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایس ایس سی نتائج حاصل کرنے والے طلبہ سے خواہش ہے کہ وہ آئی جی سی آفس روبرو مسلم شادی خانہ لطیف روڈ پر 4بجے تا 7بجے شام اپنے اپنے ہال ٹکٹ نمبرس قبل از وقت درج کروالیں تاکہ نتائج حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ تفصیلات جناب محمد نظام الدین9177024288، محمد رضوان 9247629930 پر ربط کریں۔