ایس ایس سی کوئسچین بینک ‘امتحانات میں کامیابی کی کلید

پٹلم میں ایس ایم سی چیرمین شیخ محبوب کا خطاب
پٹلم ۔ /8 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے گورنمنٹ اردو اسکول میں آج روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع ایس ایس سی کوئسچن بینک کی طلباء میں تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ ایس ایم ایس چیرمین شیخ محبوب نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ دسویں جماعت کے طلباء کی یہ ایک خوش قسمتی ہے کہ سیاست ادارہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کوئسچین بینک مفت میں روانہ کیا ہے ۔ دسویں جماعت کے سوالیہ پرچہ کے اہم جواب اس کوئسچین بینک میں موجود ہے ۔ اس کا اچھی طرح مطالعہ کرنا طلباء کا اولین فریضہ ہے ۔ جو طلباء کوئسچین بینک کا اچھی طرح مطالعہ کیا ایسے طلباء سالانہ امتحان صحیح جوابات لکھ کر اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب خورشید احمد نے مخاطب ہوکر کہا کہ کل سے تلسنکرات کی /11 جنوری تک تعطیلات ہے ۔ ان دنوں میں طلباء کو چاہئیے کہ کام کے وقت کام کرے ۔ کھیل کے وقت کھیل کرے ۔ پڑھائی کے وقت پڑھائی کرے ۔ گھر جاکر اپنے آپ کا جائزہ لیکر کام کو انجام دے تو سب نظام ٹھیک چلے گا ۔

نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہر سال کی طرح دسویں جماعت کے طلباء کیلئے ادارہ سیاست کی جانب سے اس سال بھی مفت کوئسچین بینک تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ ہمیں سیاست کے ایڈیٹر جناب زاہد علی خان صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے کیونکہ وہ عوامی فلاحی کاموں میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ ہذا میں گزشتہ سال 35 طلباء زیرتعلیم تھے۔ سوفیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی ۔ اس سال 2014 ء میں 25 طلباء ہے دسویں جماعت کے نتائج سوفیصد آنا ضرو ری ہے ۔ بعد ازاں نویں جماعت کے طلباء میں ریاستی حکومت کی جانب سے یونیفارم کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ مہمانان خصوصی ایس ایم سی چیرمین جناب شیخ محبوب ‘ نائب سرپنچ جناب محمد نعیم ‘ سابقہ صدر جناب عبدالکریم ‘ عبدالرؤف ‘ محمد مدنی ‘ موسیٰ خاں ‘ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب خورشید احمد کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے ۔