کاغذنگر /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے کرشناوینی ٹیالنٹ ہائی اسکول کے طالب علم سہیل الحق نے ایس ایس سی کے امتحان میں جی پی اے 9.5 حاصل کئے ۔ ان کا ہال ٹکٹ نمبر 1535142373 ہے ۔ اس ہونہار طالب علم کا شمار کرشناوینی ٹیالنٹ اسکول کے ذہین طلباء میں ہوتا ہے ۔ سہیل الحق کاغذنگر کے سہراب کمپیوٹرس کے مالک الحاج معین الحق کے فرزند ہیں ۔ اس موقع پر جناب امام ا لحق مستاجر برگ آبنوس ، جناب نظام الحق کنٹراکٹر ، جناب نیاز الحق کنٹراکٹر ، ڈاکٹر حسیب الحق ، جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپل کمشنر ، جناب ضیاء الحق جناب رشید الحق اور حافظ قدیر الحق کے علاوہ کرشنا وینی ٹیالنٹ اسکول کی انتظامیہ نے سہیل الحق کو مبارکباد دی ۔