ایس ایس سی میں خراب نتائج پر سخت کارروائی

سرپور ٹاون ۔ 9 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر میں آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عادل آباد جناب اکرم اللہ خان کا طوفانی دورہ ہوا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب اکرم اللہ خان نے مستقر ضلع پریشد ہائی اسکول میں صبح کے دعا کے اوقات (Prayes) میں حاضر رہتے ہوئے دوسرے ٹیچرس اور مقامی عوام کو حیران کردیا گیا اور جب اسکول کی دعا کے وقت 3 ٹیچرس کو غیرحاضری رہنے پر افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔ اور ضلع پریشد ہائی اسکول سرپور ٹان میں اوقات کو پابندی نہ کرنے والے ٹیچرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اور اسکول کے ریکارڈس کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور سرپور ٹاون مستقر کے گرلز اپرپرائمری اسکول ، تلگو میڈیم اور جی یو پی ایس اردو میڈیم کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔

دونوں تلگو میڈیم اور اردو میڈیم اسکولوں کے بارے میں اور حاضری رجسٹر کا جائزہ لیا اور خاص طور پر اردو میڈیم اسکول کی جماعت میں جاکر طلباء کی قابلیت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور گرلز اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم انچارج ہیڈماسٹر عزیز خان سے اسکول کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور بعدازاں سرپور ٹاون مستقر کے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں وقت کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے کا ٹیچرس کو ہدایت جاری کی گئی ہے اور اسکولوں میں طالب علموں کو اچھی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے طلباء کا مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا گیا اور خاص طور پر انہوں نے کہا کہ اس سنکرانتی کے تعطیلات میں دسویں جماعت کے طالب علموں کیلئے خصوصی کلاسس کا اہتمام کرتے ہوئے طلباء میں قابلیت میں اضافہ کرتے ہوئے اچھے نمبرات سے اور اسکولوں میں سو فیصد نتائج لانے کیلئے ٹیچرس کو ہدایت کی اور سنکرانتی کے تعطیلات میں طالب علموں کو خصوصی کلاسس کا اہتمام کرنے والے ٹیچرس اور ہیڈماسٹرس کو 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ تقریب کے موقعہ پر ضلع کلکٹر عادل آباد کو جانب سے خصوصی توصیف نامہ اور سرٹیفیکٹ عطا کی جائیگی ۔ سرکاری اسکولوں میں دیانتداری فرض شناسی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے طلباء کی زندگی کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ۔ اور سرکاری اسکولوں میں ڈیوٹی کے دوران لاپرواہی اور تساہلی برتنے والے ٹیچرس کے خلاف قانونی سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اس موقع پر ڈی ای او عادل آباد کے ہمراہ ڈپٹی ڈی ای او چاری بھی موجود تھے ۔