ایس ایس سی طلبہ کیلئے شعور بیداری اجلاس

سرپور ٹاون 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کے سوشیل ویلفیر کالج پرنسپل مدن موہن اور انچارج منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سوشیل ویلفیر کالج کے پرنسپل مدن موہن نے کہا کہ سرپور ٹاون منڈل میں موجود 9 ضلع پریشد ہائی اسکول کے تمام طالب علموں کو ایس ایس سی سالانہ امتحان میں مضمون کے مطابق طلباء میں شعور بیداری مہم سے متعلق 13 فبروری کے روز صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل کالج میں ایس ایس سی طلباء کو سالانہ امتحانات کی کس طرح تیاری کرنے سے متعلق اجلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ طلباء شرکت کرنے کا مشورہ دیا گیا۔