ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ ٹاپرس کیلئے تہنیتی جلسہ کا اہتمام

جگتیال۔ 8 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقراء مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی جگتیال کی جانب سے ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے مسلم طلبہ کیلئے تہنیتی جلسہ 15 جون بروز پیر بمقام عبدالرزاق لطیفی ہال متصل مدینہ فنکشن ہال جگتیال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سال ایس ایس سی اور انٹر میں ٹاپ آنے والے اُردو میڈیم انگلش میڈیم طلباء و طالبات کو تنظیم کی جانب سے ایوارڈس اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ ٹاپرس آنے والے طلباء سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ میمو کی زیراکس کاپی مندرجہ ذیل پتہ پر 12 جون تک جناب قدیر خاں مکان نمبر 5-1-85، عثمان پورہ جگتیال جس کا سیل نمبر 9441023475 یا محمد سرور مکان نمبر 5-6-49 ستاری پیٹھ جن کا سیل نمبر 9032156390 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔