ونپرتی۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کو سخت نگرانی کے ساتھ منعقد کرنے ضلع ایجوکیشن آفیسر وجئے لکشمی مائی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ آج مستقر ونپرتی کے گرلز ہائی اسکول میں ونپرتی ڈیویژن کے تمام ہیڈ ماسٹر کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ اس اجلاس میں کئی مشورے دیئے گئے ۔ ونپرتی ڈیویژن میں جملہ 29امتحانی سنٹرس میں 6369طلبہ امتحان لکھنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی آئی او لیاقت علی ‘ معراج اللہ خان کے علاوہ ونپرتی ڈیویژن کے تمام ہیڈ ماسٹرس شریک تھے ۔