حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر فوت ہوگیا جو ایک واقعہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بہلول خان گوڑہ علاقہ کاساکن 22 سالہ مکرم جو گذشتہ روز ایک واقعہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق مکرم داسرم بستی میں نامعلوم افراد کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ تاہم انسپکٹر ایس آر نگر پولیس مسٹر مرلی کرشنا کا کہنا ہے کہ مکرم 23 ستمبر کے دن بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے حملہ کی اطلاع کو بے بنیاد بتایا اور مصروف تحقیقات ہے ۔