ایس آر نگر میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک شخش نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایلاریڈی گوڑہ علاقہ کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنے ہاسٹل کے اسٹور روم میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ پرساد کا آبائی مقام ویسٹ گوداوری بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شخص نے 2 فروری کے دن ہی انتہائی اقدام کرلیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔