حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور بنجارہ ہلز حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ذہنی تناؤ کا شکار ایک اور مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطاق 53 سالہ راما راؤ جو بی کے گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی بیوی خانگی اسکول ٹیچر بتائی گئی ہے ۔ کل مکان میں سوائے راؤ کے کوئی موجود نہیں تھا اور اس شخص نے خودکشی کرلی پولیس سمجھتی ہے کہ یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 48 سالہ سرینواس راؤ جو بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔