ویملواڑہ /18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں کلکٹر کی حیثیت سے چارج لینے والی محترمہ نیتو پرساد کو ویملواڑہ کے ایس آر آر ڈی مندا کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈی راجندر اور دیگر ملازمین راجیشم، چندر شیکھر اور دیگر نے ضلع کلکٹر کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ اس دوران محترمہ نیتو پرساد کو چند دنوں میں ہونے والے مہا شیوراتری جاترا اور دیگر کاموں کی تفصیلات بتائی گئیں، جب کہ کلکٹر نے چند ونوں میں ویملواڑہ آنے کا تیقن دیا۔