حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) سلطان بازار کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ جس کے سبب اس شخص کی موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ سنیل سوامی جو پیشہ سے جوس سنٹر چلایا کرتا تھا ۔ کوٹھی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سی بی آئی بلڈنگ کے قریب جوس فروخت کرتا تھا ۔ جو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ جس نے کل رات باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ نشہ کی حالت میں اس نے ایسیڈ کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔