ایزرنکا کی پیش قدمی، اسٹوسر کو شکست

ومبلڈن۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام میں زخموں سے صحت یابی کے بعد وکٹوریہ ایزرنکا نے پہلے مقابلہ میں لوسک بارونی کو 6-3، 7-5 سے شکست دی، تاہم سابق یوایس اوپن چمپئن سمنتا اسٹوسر کو بلجیم کی یانینا وکمیئر کے خلاف پہلے ہی راؤنڈ میں راست سیٹوں میں 6-3، 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی جوکہ ٹورنمنٹ کا ایک حیران کن نتیجہ ہے۔ مرد زمرے کے مقابلہ میں ٹامس برڈک کو اپنے حریف ہنسکو کو شکست دینے کے لئے 6-7(5)، 6-1، 6-4، 6-3 پر مشتمل ایک سخت مقابلہ کھیلنا پڑا۔ دریں اثناء اسپینی ٹینس اسٹار فرنانڈو ورڈاسکو کو سوٹا سیوسک کے خلاف چار سیٹوں پر مشتمل مقابلہ میں 4-6، 6-4، 4-6، 2-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔