ایر پورٹ کے قیام کیلئے نمائندگی

نظام آباد :4؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے آج مرکزی شہری ہوا بازی مسٹر اشوک گجپتی راجو سے نظام آباد ضلع کے جکران پلی میں ایرپورٹ کے قیام کیلئے نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع کے جکران پلی میں ایرپورٹ کا قیام ناگزیر ہے اس خصوص میں قبل از بھی نمائندگی کی گئی تھی اور اس مسئلہ پر ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا لہذا دوبارہ اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے ایرپورٹ کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں تو بہتر ہوگا، جس پر اشوک گجپتی راجو نے اس بارے میں جائزہ لیتے ہوئے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔