ایر پورٹ پر 5کیلو سونا ضبط

حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر کسٹمس حکام نے مسافروں کے قبضہ سے 5کیلو سونا ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے طیارے کے ذریعہ یہاں پہنچنے والے مسافرین کے ایک گروپ سے یہ قیمتی زرد دھات ضبط کی گئی۔