حیدرآباد۔یکم نومبر۔ (سیاست نیوز) کسٹم عہدیداروں نے آج شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر جدہ سے آنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے تقریباً 11 لاکھ مالیتی 363 گرام سونا ضبط کرلیا۔مسافروں کی تلاشی کے دوران کسٹم عہدیداروں نے ایک مسافر کے انڈرویر سے سونا برآمد کیا جہاں مسافر نے سونے کے دو بسکٹوں کو پوشیدہ رکھا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی سے بچنے کیلئے یہ کوشش کی گئی تھی۔