شمس آباد 29 جنوری (سیاست نیوز)شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر بنکاک سے آنے والے دو مسافرین کے پاس سے ایک کیلو 300 گرام سونا برآمد کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب کسٹمس عہدیداروں نے جب ان مسافرین کی تلاشی لی تو سونے کی موجودگی کا پتہ چلا ۔ ان دونوں مسافرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔