ایرپورٹ پر 2.76 کیلو سونا ضبط

حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست نیوز) سونے کی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کسٹمس عہدیداروں نے حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر علیحدہ واقعات میں دو مسافرین سے 2.76 کیلو مالیتی 93 لاکھ روپئے کا سونا برآمد کرلیا۔ بینکاک سے آنے والے ایک مسافر کے پاس 2.36 سونا برآمد ہوا جو الیکٹرانک آلہ میں چھپا ہوا تھا ، اس کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ دوسرے واقعہ میں ایک مسافر کے پاس سے 400 گرام کے سونے کے بسکٹس برآمد کئے گئے۔