ایرپورٹ میں مشتبہ حالت میں گھومنے والی امریکی خاتون گرفتار

شمس آباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں گزشتہ دو دنوں سے پارکنگ مقام میں ایک امریکی خاتون مشتبہ حالت میں گھوم رہی تھی جس کو آج سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب کمبرل روشیل نامی امریکی خاتون مشتبہ  حالت میں گھوم رہی تھی جسکو  سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے پولیس کے حوالہ کیا اور شمس آباد آر بی آئی پولیس نے اس خاتون کو امریکن ایمبیسی کے حوالہ کردیا ۔

 

نارسنگی میں نوجوان برقی شاک سے فوت
حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ امن سنگھ جو پیشہ سے کیبل آپریٹر بتایا گیا ہے دھول پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ /27 مئی کے دن یہ شخص نارسنگی کے علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا جوکل رات ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔