شمس آباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایک کار پلٹ گئی جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب اولا کار جو ایرپورٹ سے حیدرآباد جارہی تھی کہ راستہ میں روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہوئے پلٹ گئی جس میں کار ڈرائیور اور ایک مسافر زخمی ہوگیا ۔ جنہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا۔