شمس آباد /9 ماچر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشن حکام نے ایک شخص کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کے بموجب محمد اظہرالدین 31 سالہ ساکن شاہین نگر 2005 میں دبئی ملازمت کیلئے گیاجہاں کفیل تنخواہ ادا نہیں کررہا تھا جس پر اس نے انڈین ایمبیسی کے ذریعہ ایمرجنسی سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے 2010 میں واپس حیدرآباد آیا اور یہاں سے دبئی گیا جہاں دبئی ایمیگریشن نے اسکینگ کے ذریعہ اسے پکڑ کر واپس ہندوستان بھیج دیا جہاں کل شام شمس آباد ایرپورٹ ایمیگریشن عہدیداروں نے محمد اظہرالدین کو پولیس کے حوالے کیا ۔ محمد ناصر سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے آج ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔