حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : سکندرآباد سے شمس آباد ایرپورٹ جانے والی بس جس کو آر ٹی سی کی جانب سے آپریٹ کیا جارہا تھا کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس بس کا تعلق پشپک ایرپورٹ لائینر سے تھا جب کہ اس بس میں مسافرین سفر کررہے تھے ۔ یہ واقعہ منگل کو 12-30 بجے دن تا 1 بجے دن کے درمیان آرام گھر کراس روڈ کے قریب پیش آیا ۔ انسپکٹر راجندر نگر نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ اس بس میں چار تا پانچ مسافرین سفر کررہے تھے ۔ ڈرائیور نے فوری مسافرین کو چوکس کرتے ہی مسافرین بس سے اتر پڑے اس واقعہ میں بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔۔