ایرٹیل کے ’وینک میوزک‘ نے 5 ملین ایپ ڈاؤن لوڈس کا سنگ میل پار کرلیا

حیدرآباد ۔ 23 فبروری (پریس نوٹ) ہندوستان کا سب سے بڑا ٹیلی کمیونکیشن کی خدمات فراہم کرنے والے بھارتی ایٹریل نے آج اس کے میوزک اپلیکیشن ’’وینک میوزک‘‘ کا اعلان کیا ہے جو آغاز کے صرف 6 ماہ میں 5 ملین ڈاؤن لوڈس کی یادگار فیٹ کو عبور کیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ میوزک ایپ آج ملک میں موسیقی کے شائقین کیلئے انتہائی مشہور منزل مقصد میں شامل ہوگیا ہے اور گوگل پلے اسٹور پر ’’فیوریٹ ایپس‘‘ میں گوگل کے ذریعہ اس خصوصیت کا منفرد فرق کا ایپ وصول ہوتا ہے۔ ہنی سنگھ ٹاپ سرچڈ آرٹسٹ ہیں جس کو آئیکان اور لتا منیگشکر کے ذریعہ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ حالیہ بالی ووڈ مووی رائے اب تک کا انتہائی مقبول البم ہے۔ ماہرین کی کیوریٹیڈ پلے لسٹس البم کے مقابلے میں انتہائی پاپلر ہے جو 33 فیصد زیادہ کلکس کے ساتھ موجود ہے۔