حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): آج کل انٹرنیٹ نے موویز دیکھنے کا ہمارا انداز بدل دیا ہے ۔ کئی برسوں سے مووی دیکھنے کے لیے تھیٹر یا پھر ٹی وی ذریعہ رہا ہے لیکن اب ٹکنالوجی اور تیزی سے اضافے ہوتے اسمارٹ فونس نے انٹرٹینمنٹ ایپس تک آسان رسائی کردی ہے جو ہم کو ہمہ طرز کے اختیارات فراہم کرتے ہیں ۔ ایرٹیل کے وینک (WYNK) مووی ایپ نے شائقین مووی کو ایک اسٹاپ منزل مقصود فراہم کردی ہے ۔ یہ حیران کن موویز کا کلکشن رکھتا ہے ۔ ٹرینڈنگ ویڈیوز ، ٹی وی شوز وغیرہ ۔ اب یہ ایپ بیٹا ورژن میں متعارف کیا گیا ہے ۔ 2G ، 3G ، 4G اور وائی فائی خدمات میں اس تک رسائی ہے ۔ ایپ اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس ورژنس میں دستیاب ہے ۔ اس کے ذریعہ ویڈیوز آسانی سے تلاش کرسکتے ہیں ۔ ٹائٹل ، ایکٹریا کوئی بھی لنک سے اس کو تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ ہالی ووڈ بالی ووڈ اور حیرت انگیز کلاسکس کلکشن بھی دستیاب ہے ۔ ہر عمر کے لیے ایک واحد ایپ ہے ۔ EROS NOW کے لیے پیاک کو سبسکرائب کیجئے روزانہ 25 روپئے ، ویکلی 89 روپئے اور ماہانہ 249 روپئے ، HOOQ کے لیے ماہانہ پیاک 199 روپئے اور سونی ایل آئی وی کے لیے روزانہ پیاک 5 روپئے ہے ۔۔