نلگنڈہ کے جناکرم کو کار انعام
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایرٹیل کی جانب سے ایرٹیل ونرس زون کے تحت ہر ہفتہ ایک مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں صارفین کو جنرل نالج ( عام معلومات ) کے ذریعہ انعام جتنے کا موقع حاصل رہتا ہے ۔ اس منفرد مقابلہ میں نلگنڈہ ضلع کے جناکرم کو ایرٹیل ون کار ویکلی کانٹسٹ کا حق دار قرار دیا گیا ۔ ہیڈ سیلس آندھرا پردیش اور تلنگانہ شیکھر گاونکر نے انہیں فورڈ فیگوکار کی چابیاں حوالہ کیں ۔ مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند صارفین 55000 ڈائیل کریں ۔۔
یونینار کے نئے بیس اسٹیشنس کا قیام
چھ سو کروڑ کی سرمایہ کاری ، سی ای او مارٹن ساربی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مشہور ٹیلی کام کمپنی یونینار اس کے چھ سرکلس میں نئے بیس اسٹیشنوں کے قیام کے لیے کیپکس ہندوستان میں چھ سو کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ کمپنی سی ای او مارٹن کارلسن ساربی نے اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پانچ ہزار نئے بیس اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے ۔ جس سے بیس اسٹیشنوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ یونینار نے سارے ملک میں پانچ سو wifi اسٹورس کا آغاز کیا ۔ جن میں سو نئے اسٹیل آوٹ لیٹس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنے نیٹ ورک کو پندرہ سو اسٹورس تک وسعت دی ہے جب کہ 121 ڈائیل سرویس کا آغاز کیا گیا تاکہ کسٹمرس اپنے اکاونٹ کو ایکٹیویٹ ڈی ایکٹیویٹ کرسکیں ۔۔