اسلام آباد ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرمارشل سہیل امان بٹ جو ایک ماہر لڑاکا پائلٹ تصور کئے جاتے ہیں ، کو آج پاکستانی فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء پاکستانی ایئرفورس (PAF) کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سہیل امان بٹ کل اپنے عہدہ کا جائزہ اپنے پیشرو ایئر چیف مارشل طاہر رفیق سے حاصل کریں گے ۔نومبر 1980 ء میں سہیل امان بٹ نے پاکستان ایئرفورس کی جی ڈی ( پی ) برانچ میں اپنی خدمت کا آغاز کیا تھا ۔ اپنی خدمات کے دوران انھوں نے متعدد اقسام کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کو اڑایا ۔ فی الحال وہ ایئرہیڈ کوارٹرس ( اسلام آباد ) میں ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔