حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ایر سیل ساوتھ ’ پانچ ریاستیں ایک شرح ‘ کے لیے اس کی اختراعی پیشکش کررہا ہے ۔ اس طرح علحدہ ری چارج یا پیاک ایکٹیویشن کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ تمام موجودہ اور نئے پری پیڈ و پوسٹ پیڈ ایرسیل گاہک پانچ ریاستوں یعنی آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، ٹاملناڈو ، کرناٹک اور کیرالا کے درمیان ایر سیل نیٹ ورک پر مفت میں روم کرسکتے ہیں ۔ ان ریاستوں کے درمیان جنوبی سفر میں ایر سیل گاہک کو کوئی انکمنگ کال چارجس عائد نہیں ہوں گے ۔حالانکہ آؤٹ گوئنگ کالس کے لیے کم از کم شرح صرف 1 پیسہ فی سیکنڈ لوکل و ایس ٹی ڈی دونوں کالس عائد ہوں گے ۔ تمام ایس ایم ایس اور پاکٹ انٹرنیٹ پیاکس بغیر تبدیلی برقرار ہوں گے ۔اور گاہک پہلے سے قابل اطلاق شرحوں اور پیاکس کے مطابق ان کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس منفرد پیشکش کے تعلق سے ہر دیپ جوہر ، سرکل بزنس ہیڈ ، آندھرا پردیش و تلنگانہ ایرسیل نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ بغیر سرحدوں اور تحدیدات کے دنیا میں زندگی بسر کریں اور اس کے مدنظر ’ پانچ ریاستیں ، ایک شرح ‘ ایک حقیقی تحریک ہے ۔۔