تہران۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران ، روس کے ساتھ کم از کم دو مزید نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹس قائم کرنے کی سمت پیشرفت کررہا ہے جو خلیج کے جنوبی ساحلوں پر قائم کئے جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے بموجب روس کے نائب سربراہ نیکولائی اِسپاسکی کے دو روزہ دورۂ ایران کے موقع پر سینئر نیوکلیئر عہدیداروں نے اس معاہدہ کو قطعیت دی اور اس پر دونوں فریقین نے دستخط کئے۔ ایٹمی برقی توانائی پلانٹس کی تعمیر کا عنقریب آغاز ہوگا ۔ اسپاسکی ، نائب وزیر خارجہ ایران عباس ارغچی سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔