نئی دہلی۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کا م ) پرو کبڈی لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی دو روزہ نیلامی شروع ہوگئی جس میں ایران کے فضیل ایٹراچالی ایک کروڑ روپے میں ٹورنمنٹ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی قرار پائے۔ ہندوستان کے مونو گوئٹ کو مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوگیا جنہیں ہریانہ اسٹیلرز نے ایک کروڑ 51لاکھ روپے میں خرید لیا۔ تیلگو ٹائٹنز نے راہول چوہدری کیلئے ایک کروڑ 29لاکھ روپے خرچ کر ڈالے جبکہ دیپک ہودا، نیتن تومر کو فی کس سوا کروڑ روپے میں بالترتیب جے پور پنک پنتھرز اور پونیری پلاٹونز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔